ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر اعظم ولادیمیر پوٹین نے امریکہ میں اقتصادی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ عالمی اقتصاد کے لئے خطرناک جراثیم ہے او امریکہ عالمی اقتصاد سے غیر قانونی استفادہ کررہا ہے اس نے جوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پر ڈآلر کی حکمرانی عالمی اقتصاد اور معیشت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ میں اس وقت شدید اقتصادی اور سیاسی بحران جاری ہے امریکی حکام نے بظآہر اس کو حل کرنے کی بات کی ہے لیکن امریکی معیشت کے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات ابھی بھی موجود ہیں۔
............
/169